خضدار میں دست ،قے و ملیریا بخار کی بیماری خطرناک شکل اختیار کرگئی ،عوامی حلقوں کا فوری حکمت عملی بنانے کا مطالبہ

جمعرات 2 اپریل 2015 21:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) خضدار میں دست و قے و ملیریا بخار کی بیماری ایک خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے یہ وبا اکثر شیر خوار بچوں میں پایا جا تا ہے کیونکہ اس وقت خضدار میں گرمی کی ابتداء ہوچکی ہے مچھروں مکھیوں کی کثرت ہے بجلی کے بحران کی وجہ سے مچھروں و مکھیوں سے بچنا نا ممکن ہے دوسری جانب کھلے سورج کی تپش سے سڑ نے والے اشیاء خوردو نوشاس طرح کے امراض کے سبب بنتے ہیں ان عوامل کی وجہ سے خضدار شہر و اس مضافتی علاقوں سے روزانہ درجنوں ایسے بچے سول ہسپاتل دیگر پرائیویٹ کلینکوں میں لایا جاتا ہے جو دست و قے سے متا ثر ہوتے ہیں اس وبائی مرض نے نے والدین میں تشویش کی لہر پیدا کیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس بارے فوری حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔