امیر دبئی کا لندن میں114لگژری گاڑیوں ، عملے کیلئے 6 منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:13

امیر دبئی کا لندن میں114لگژری گاڑیوں ، عملے کیلئے 6 منزلہ عالیشان عمارت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنی 114 لگژری گاڑیوں اور عملے کیلئے 6منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریفک بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنے ملازمین اور اپنی 114 قیمتی گاڑیوں کیلئے 6 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، عمارت میں دو بیسٹمنٹ بھی ہونگے، ملازمین کی رہائش کیلئے عمارت میں فائیو سٹار رہائش کا بندوبست بھی کیا جائیگا۔

علاقے کے رہائشیوں نے ٹریفک بڑھنے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 114 لگژری گاڑیوں کی آمدورفت سے علاقے میں ٹریفک کاحجم بڑھ جائیگا، انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے قبل علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا بھی سوچا جانا چاہئے تھا۔