ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہوگئی ہے ‘ چیئرمین محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہوگئی ہے ہر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کی نسبت سے جنرل فزیشن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں ایک سال میں جنرل فزیشنز نے گیارہ ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جو کہ بڑی تعداد ہے ۔

صاحبان ثروت تو نجی ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں اصل مسئلہ بے وسیلہ افراد کا ہے جن کا سارا انحصار سرکاری ہسپتالوں پر ہے ۔صحت مند قو م سے ہی ریاست ترقی کرتی ہے جہاں لاغر افراد بستے ہوں وہاں ترقی کے امکانات بھی معدم ہوتے ہیں ۔جنرل فزیشنز کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی جائے ۔

متعلقہ عنوان :