پنجاب حکومت کا رواں سال جون میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 4 اپریل 2015 14:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت رواں سال جون کے آخر میں ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرے گی جس کا مقصد نادار اور متوسط طبقے کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو میجنمنٹ کمیٹی کے بورڈز کا گزشتہ روز لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی شرکت کی اجلاس میں مشیر صحت نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم پہلے مرحلے میں لیہ‘ راجن پور‘ چکوال اور حافظ آباد کے اضلاع کو جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر غریب اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔
مشیر صحت نے افسران کو بتایا کہ غریب اور متوسط طبقے کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہیلتھ انشورنس سکیم میں افسران کی تعیناتی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر ہو گی اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں اور اس حوالے سے تمام انتطامات کو فائنل کیا جا رہا ہے۔ غریب اور نادار طبقات کو ہیلتھ انشورنس اسکیم بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے ان کا ڈیٹا موصول کر کے دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.