پولیو سے نمٹ کر ہی ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دیکر معذوری سے بچا سکتے ہیں،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:29

ٹانک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پولیو سے نمٹ کر ہی ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دیکر معذوری سے بچا سکتے ہیں پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور اس قومی مشن کی تکمیل کے لئے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ مستقبل کے معمران قوم کو پولیو کے وائرس سے محفوظ رکھ کر انہیں اپاہج اور معذور ہونے سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں پولیو کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹانک احمد خان وزیر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں سمیت دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ میں والدین اور سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ان کے تعاون سے ہی پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی ان کا مذید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقداما ت کا مقصد صرف اور صرف علاقہ سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہے تاکہ ہم آپنے آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے خطرناک وائرس کی تباہی سے بچا سکیں انہوں نے اجلاس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کوہر حال میں یقینی بنایا جائے اور کسی بھی علاقہ میں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائیں اور انتظامیہ ضلع کی تما م یونین کونسلوں میں پولیو کی ٹیموں کی موجودگی کو ہرحال میں یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے پولیو کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات کے بارے میں کمشنر ڈیرہ کو تفصیلی بریفنیگ دی ۔

متعلقہ عنوان :