ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور و آگاہی کی فراہمی بے حد ضروری ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاہے کہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور و آگاہی کی فراہمی بے حد ضروری ہے ۔ صوبہ بلوچستان اور خصوصاً خضدار کا شماران علاقوں میں ہوتا ہے کہ جہاں ماں اور بچے کی شرح اموات میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے گائنی موضوع پر ایل ایچ ویز اور ڈاکٹر ز کے لئے ٹریننگ کا انعقا د خوش آئندہ ہے ۔

یہ بات انہوں نے ایم این سی ایچ پروگرام بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایم این سی ایچ پروگرام بلوچستان کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار میں ماؤں اور بچوں کی شرح اموات کو روکنے اور لیبر روم ، آپریشن تھیٹر سے متعلق جانکاری دینے کے لئے لیڈی ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز کے لئے تین روزہ ٹریننگ کا انعقا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ کی نگرانی ٹریننگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر ڈاکٹر دلشاد قاسم کررہے تھے ۔پروگرام کے کوارڈنیٹرڈاکٹر عبدالوحد بلوچ تھے ۔ سینئر چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر منظوراحمد بلوچ ، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رخشندہ مشتاق اور ڈاکٹر ذکیہ نصیر نے بھی بطورلیکچرار ٹریننگ میں شرکت کی ۔ ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر دلشاد قاسم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کو بریفنگ دی تے ہوئے بتایا کہ MNCHپروگرام بلوچستان نے تین روزہ ٹریننگ اس لئے تشکیل دی کہ ضلع میں ماں اور بچے کی صحت اور لیبر روم و آپریشن تھیڑ کے لوازمات سے متعلق انہیں آگاہ کیا جاسکے تاکہ لیڈی ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز گائنی کے مسئلے پر قابو پا کر علاقے میں ماں اور بچے کی شرح اموات پر قابو پاسکیں ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ اس طرح کے طویل المدتی پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ ضلع میں ماں او ربچے کی شرح اموات پرقابو پاکر اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔ آخر میں ڈاکٹر دلشاد قاسم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ اورہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹریننگ کے انعقا د میں تعاون کیا ۔