قومی ادارہ صحت کی پھرتیاں،5کروڑ 26لاکھ بچوں کو 5کروڑ 42لاکھ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ،16لاکھ انجکشن کا پتہ نہ چل سکا

اتوار 5 اپریل 2015 16:32

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) قومی ادارہ صحت کی پھرتیاں،5کروڑ 26لاکھ بچوں کو 5کروڑ 42لاکھ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے خسرہ کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پانچ ماہ سے پانچ سال اور دس سال تک کے بچوں کیلئے خسرہ مہم مئی 2014ء میں شروع کی، اس مہم کا ہدف 5کروڑ 26لاکھ 2ہزار397بچوں کا رکھا گیا تھا تاہم رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اس مہم میں 5کروڑ 42لاکھ 16ہزار 485انجکشن لگائے گئے ہیں جو کہ 103فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 6ماہ سے 10 سال تک عمر کے بچوں کی تعداد ایک کروڑ 34لاکھ سے زائد تھی جنہیں ایک کروڑ 40لاکھ ٹیکے لگائے گئے اس طرح آٹھ لاکھ ٹیکے صرف سندھ میں زائد لگائے گئے اور پنجاب میں 2کروڑ 78لاکھ بچوں کو 2کروڑ 86لاکھ ٹیکے لگا دیئے گئے تاہم رپورٹ میں کسی بھی یہ واضح نہ ہو سکا کہ یہ 16لاکھ زائد ٹیکے کس کو اور کیوں لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :