نوشکی میں صحت کے فروغ اور تما م یونین کونسلوں میں صحت کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ؛میر غلام دستگیر بادینی

اتوار 5 اپریل 2015 16:51

نوشکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ایم پی اے نوشکی و فاقی مشیر برائے ملینیم گولزحاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ نوشکی میں صحت کے فروغ اور تما م یونین کونسلوں میں صحت کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں، انھوں نے کلی صاحبزاد ہ کے لئے بی ایچ او دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کے صحت کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلی صاحبزادہ کے رہائش گاہ پر آغاعزیز شاہ کے رہائش گاہ پر دئیے گئے عصرانہ سے اپنے خطاب کے دوران کہی انھوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم صحت آبنوشی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں، اور کروڑوں روپے کے اسکیمات اس وقت زیر تکمیل ہیں جو کہ جلد مکمل ہونگے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا، انھوں نے کہاکہ عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا، عوام کی خدمت خلق ہمار ا نصب العین ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، میر ے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، اور ہم بلاتفریق عوامی خدمت پیش پیش رہینگے، علاوہ ازیں انھوں نے نوشکی فٹ بال اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نوشکی فٹ بال اسٹیڈیم کے تعمیر مرمت کی جائیگی، تاکہ گراؤنڈ کا خستہ حال صورتحال تبدیل ہوسکے انھوں نے کہا کہ نوشکی میں اسپورٹس کے ترقی اور فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشان رہینگے، تاکہ علاقے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم ہوسکے۔