نیب کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو تمام چیکس پر نیب کا پیغام ”بدعنوانی سے انکار“ شائع کرنے کی تجویز،ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی آگاہی مہم میں تمام شعبے اورطبقات اپنا کردار اداکرے، ملک میں شفاف اورپائیدار نظام کی تشکیل کیلئے نیب نے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے، چئیرمین نیب
اتوار 5 اپریل 2015 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام الناس کو بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی دینے کے ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کوتمام چیکس پر نیب کا پیغام ”بدعنوانی سے انکار“ شائع کرنے کی تجویز دی ہے ۔ نیب کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدعنوانی اور رشوت ستانی نظام کی کمزوریوں کی شکل میں اپنی جڑیں بنا چکی ہے، نیب کا مقصد ان کمزوریوں کو دور کرنا اور نظام میں استحکام اور شفافیت لانا اور بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی سرگرمیاں سرزد ہونے سے پہلے تمام فریقین، عوام الناس اور سول سوسائٹی کی مدد سے اس کی روک تھام کرنا ہے۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایات پر نیب نے آگاہی اور تدارک مہم کے ساتھ ساتھ بدعنوان عناصر کی گرفتاری کیلئے قوت کے استعمال کی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اشتہاری مجرموں اور مفروروں کو کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
نیب کا اختیار نیب آرڈیننس کی شق 33 سی کے تحت بدعنوانی کی روک تھام اور آگاہی کیلئے اقدامات ہے جس کے تحت نیب مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کو بدعنوانی کے خلاف جہاد میں شامل کر رہا ہے، اس تناظر میں نیب نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کے ذریعہ ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابین آگاہی پیدا کرنا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں روانگی سے قبل کرکٹ ٹیم کو بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچانا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان ہاکی ٹیم کو بدعنوانی سے انکار کے پیغام کو عام کرنے میں شامل کرنا، پاکستان ٹیلی ویژن کے تعاون سے بدعنوانی سے انکار کا ترانہ نشر کرانا، دستاویزی ڈرامے جن میں ”خیال رکھنا“ اور ”غنی بخش حاضر ہو“ کے ڈرامے نشر کرانا، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پیسکو اور آئیسکو کے تعاون سے اپنے پلیٹ فارم کے تحت بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانا اور آئیسکو کی طرف سے 24 لاکھ بجلی کے بلوں پر فروری 2015ء سے بدعنوانی سے انکار کا پیغام شائع کرانا، پی ٹی اے کے تعاون سے نیب کے اس پیغام کو عالمی یوم بدعنوانی پر ملک بھر کے تمام کمپنیوں کے موبائل فون صارفین کو بدعنوانی سے انکار کا پیغام جاری کرانا، پی آئی اے کے تعاون سے پی آئی اے کی اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار جاری کرانا، فلم سنسر بورڈ کے تعاون سے نیب کے اس پیغام کو سینما گھروں میں قومی ترانہ کے بعد اس پیغام کا اجراء جیسے اقدامات شامل ہیں۔
نیب کے ان اقدامات کو عوامی طور پر سراہا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب کا خصوصی ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے جو ملک بھر کے تمام ڈاکخانوں میں فروخت ہو رہا ہے۔ نیب اسلام آباد ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے تمام ڈرائیونگ لائسنسوں پر بدعنوانی سے انکار کا پیغام شائع کرایا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مہم کا آغاز کر دیا ہے اور مارچ 2015ء کے بعد سے یہ پیغام شائع کیا جا رہا ہے۔ نیب نے موٹروے پولیس کو دعوت دی ہے کہ وہ انسداد بدعنوانی مہم میں نیب کا ہاتھ بٹائے۔ اس سلسلہ میں نیب نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے کہ سٹیٹ بینک تمام شیڈول بینکوں کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے کی حیثیت سے نیب کے پیغام کو تمام چیکوں پر شائع کرانے میں کردار ادا کرے۔ نیب اپنے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں اس بات پر مضبوط یقین رکھتی ہے کہ نیب کی بدعنوانی کے خلاف آگاہی مہم تمام شعبوں اور طبقات کے مفاد میں ہے۔ملک میں شفاف اورپائیدار نظام کی تشکیل کیلئے نیب نے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے ۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.