سارک وزراء صحت کا پانچواں اجلاس کل نئی دہلی میں شروع ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے وزراء صحت کا پانچواں اجلاس کل بدھ آٹھ اپریل سے نئی دہلی میں شروع ہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس کا موضوع خطے میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بیماری کے سدباب کیلئے درپیش چیلنجز اور دوسرے مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم پر کام کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دی جانے کی توقع ہے اس کے علاوہ سارک ممالک میں صحت کے حوالے سے دیگر معاملات پر بھی مشترکہ لائحہ عمل تیار کیاجائے گا ۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پانچویں سارک وزراء صحت کانفرنس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، مالدیپ ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا شرکت کرینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارک ممالک دنیا کی آبادی کا 25فیصد سے بھی زائد ہے اور یہاں صحت کے چیلنجز اور مسائل بھی بے حد زیادہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :