خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن ارکان کو دیوار سے لگا دیا ہے، اپنے ارکان کو اب تک اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے جاچکے ہیں، ملک ریاض

جمعیت علماء اسلام قومی سوچ رکھنے کی بنیاد پر سیاست کررہی ہے، تعلیم، صحت دیگر مسائل حل کئے جائینگے، تقریب سے خطاب

پیر 6 اپریل 2015 17:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) جے یو آ ئی کے ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ملک ریاض نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے اپوزیشن ارکان کو دیوار سے لگا یا ہے جبکہ اپنے ارکان کو اب تک اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے جا چکے ہیں جس سے وہ عوام کی خدمت نہیں بلکہ اپنے لئے پراپرٹی اور گاڑیاں خرید رہے ہیں جمعیت علماء اسلام ایک قومی سوچ رکھنے کی بنیا د پر سیاست کر رہی ہے اب تک 4کروڑ روپے فنڈ ملا ہے جس سے حلقہ کے تمام تر تعلیم ،صحت اور دیگر مسائل حل کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے منڈان روڈ سٹی سے لیکر ککی تک ڈبل کرنے کی منظوری کرادی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگاانشاء اللہ منڈان روڈ کو ڈبل کرنے کا خواب جلد پورا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائند خیل ککی میں شمولیتی جلسہ جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول اسد ککی محمد خان میں اضافی کمرہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا اس موقع پر امیر محمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا 30سالہ رفاقتختم کرکے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے مولانا مفتی تقی الدین ،مولانا عبدالغنی اشرفی ،ہمایون خان ،فتح جنگ ،شفیع الزمان اور دیگر نے بھی خطاب کیاایم پی اے ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انصاف کے نام پر ووٹ حاصل کیا لیکن خود اسکی حکومت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں نوکریاں کھل عام فروخت ہو رہی ہے خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ہے اسی بنیاد پر جے یو آئی نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں دو سیاسی جماعتوں کے ساتھ سہ فریقی اتحاد کر لیا ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے اور فنڈز کی صحیح استعمال کیا جا سکے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت نے پچھلے سال 70فیصد فنڈ جبکہ رواں سال 47فیصد فنڈ ضائع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں میرے مد مقابل پی پی پی کے امیدوار کو 8کروڑ روپے ملے تھے جبکہ حلقے میں ہینڈ پمپوں کیلئے الگ 1کروڑ روپے ملے تھے جنہوں نے عوام کیلئے خرچ کرنے کی بجائے ملک کے بڑے بڑے شہروں میں بنگلے خرید لئے لیکن ہم نے اپنی ذاتی پراپرٹی کو بیچ کر عوام کی خدمت کیلئے پیش کئے ۔