سول اسپتال جیکب آباد میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ادویات اور طبی آلات کی کمی کی شکایات کے بعد ڈی سی جیکب آباد کی صدارت میں محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس

پیر 6 اپریل 2015 22:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)سول اسپتال جیکب آباد میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ادویات اور طبی آلات کی کمی کی شکایات کے بعد ڈی سی جیکب آباد شاہ زمان کھوڑو کی صدارت میں محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایم این اے شکایتی سیل کے انچارج میر فاروق خان جکھرانی ،میر محسن پٹھان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ ،سول سرجن ڈاکٹرالطاف وگن ،پی پی کے عہدیداران سمیت دیگرنے شرکت کی اجلاس میں ایم این اے شکایات سیل کے انچارج میر فاروق خان جکھرا نی نے بتایا کہ دو بار سول اسپتال کا دورہ کیاہے جس میں عوام او ر مریضوں کی جانب ادویات نہ ملنے اورڈاکٹروں کی غیرحاضررہنے کی شکایات کی گئیں انہوں نے کہاکہ ادویات کی کمی ختم کرکے ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے سول اسپتال کے وارڈ ز کو بہتر کیا جائے اسپتال میں جدید مشینری کی ضرورت ہے ڈی سی شاہ زمان کھوڑونے کہاکہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے گا سول اسپتال میں عوام کو جو شکایات ہیں وہ حل کی جائیں گی مریضوں کا اسپتال میں بہتر علاج کیا جائے گا ڈاکٹر ڈیوٹی کی پابندی کریں ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ نے کہاکہ سول اسپتال میں طبی آلات کی جو کمی ہے اس کو پورا کیاجائے گا حکومت سندھ نے فنڈز دیے ہیں جس سے سول اسپتال کے لیے نیا سامان خریدا جائے گا۔