کھیل معاشرے میں صحت مند اور مثبت رحجانات کے فروغ میں اہم کرداد ادا کرتا ہے، نصیب خان

منگل 7 اپریل 2015 11:20

کھیل معاشرے میں صحت مند اور مثبت رحجانات کے فروغ میں اہم کرداد ادا کرتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مہران فٹ بال کلب کے بانی سرپرست اعلیٰ محمد نصیب خان نے کہا ہے کہ کھیل معاشرے میں صحت مند اور مثبت رحجانات کے فروغ میں اہم کرداد ادا کرتا ہے اورتعلیمی اداروں میں کھیلوں کو لازمی قرار دلوانے کے منصوبے پر کام کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح سٹیڈیم میں ایک نمائشی فٹ بال میچ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ پاکستانی ہیروز ہاکی، کرکٹ ، سکواش اور دیگر کھیلوں کے میدانوں میں دنیا پر حکمرانی کرتے تھے اور یہ کھلاڑی بھی سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیز کی سطح مقابلے میں حصہ لے کرسامنے آتے تھے، نصیب خان نے کہا کہ اگر اب بھی سکول ، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ بھی منعقد کروائے جائیں تو ایک بار پھر ہمارے کھلاڑی دنیا پر کھیل کے میدان میں حکمرانی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے جو مثبت سرگرمیوں سے ہی ممکن ہے، پی ایس بی اکیڈمی اور مہران اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان نمائشی فٹ بال میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔پی ایس بی اکیڈمی کی جانب سے ذیشان اور حسیب جبکہ مہران اکیڈمی کی طرف سے حمزہ نصیب اور خلیل نے گول کئے، اس موقع پر الفیصل فٹ بال کلب محمد شدید، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی-

متعلقہ عنوان :