پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا

منگل 7 اپریل 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ماہرین نے کہا کہ اچھی صحت کے لئے اچھی غذا کا ہونا ضروری ہے، تمام شہریوں کو ایک چارٹ بنانا چاہئے۔ پاکستان میں عوام کی صحت کو کسی بھی سطح پر ترجیح نہیں دی جاتی جگہ جگہ کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام اور سڑکوں پر فروخت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے معیار کو نہ تو چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کو بتانے والا ہے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں۔

بچے جو کہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کے سکولوں کے باہر فروخت ہونے والی اشیاء کا معیار تو سستا ہونے کی بناء پر انتہائی ناقص ہوتا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ جو سکول کے باہر سے ملتا ہے وہی کھاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص بھی صحت مند نہیں جو موٹا ہے۔ صحت مند صرف وہی ہے جو بیماریوں سے محفوظ ہے۔ اس لئے ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جس سے انسان تندرست رہے۔

متعلقہ عنوان :