سندھ اسمبلی میں نئے رشتے قائم
شہلا رضا نے شہریارمہر اور سلیم راجپوت کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرتیں رہیں شہر یار مہر بھی شہلا رضا کو ”امی جی “ کہہ کر جواب دیتے رہے
منگل 7 اپریل 2015 14:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی میں نئے رشتے بن گئے ، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے شہر یار مہر اور سلیم راجپوت کو ”بیٹا “ کہہ کر مخاطب ہوتی رہیں جبکہ شہر یار مہر بھی شہلا رضا کو ”امی جی ” کا خطاب دیدیا ہے۔
(جاری ہے)
منگل کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں شہریار مہر اور سلیم راجپوت کسی موضوع پر بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے جس پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے دونوں حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا“ بیٹھ جاؤ جس موضوع پر آپ لوگ بات کرنا چاہتے ہو وہ معاملہ عدالت میں ہے ۔
اس پر سلیم راجپوت اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے لیکن شہر یار رضا جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے اور شہلا رضا کو جواباً کہا کہ ”امی جی“ یہ تو آپ کا اختیار ہے ۔جس پر شہلا رضا نے کہا کہ امید ہے آپ ان الفاظ کا آئندہ بھی خیال رکھیں گے جس پر اراکین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیںمزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.