فیصل آباد جعلی ادویات فروخت کر نے اور بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل 4جعلی ڈاکٹروں کو جر ما نہ

منگل 7 اپریل 2015 16:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) فیصل آباد وسرگودھا ڈویژن کی ڈرگ کورٹ کے چیئر مین شوکت محمود نے جعلی ادویات فروخت کر نے اور بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل 4جعلی ڈاکٹروں کو مجموعی طور پر 55ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا، ذرائع کے مطابق بھکر کے رہائشی غلام حسین کو دس ہزار روپے اور مرید حسین کو دس ہزار روپے جبکہ صدر بازار غلام محمد آباد کے رہائشی اشفاق کو 25ہزار روپے اور اقبال کو 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے ، ملزم ڈرگ ایکٹ 1976ء کے جرم 23/27کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات فروخت کر تے تھے اور بوگس میڈیکل لائسنس بنا کر میڈیکل سٹورز چلانے کے مرتکب تھے ۔

متعلقہ عنوان :