وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی

منگل 7 اپریل 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں 31 مارچ کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پیر کو مکمل ہو گئی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، اور متعلقہ افسران اور ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ2 لاکھ 38 ہزار 506 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔88 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل مظفرآباد، مسلم آباد اور چشتی نگر میں سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جن یو نین کونسلوں میں بچے رہ گئے ہیں ان کے لئے اگلے ہفتہ کمیونٹی کے تعاون سے مہم جاری رہے گی۔

اجلاس میں بتا یا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے گئے جس میں حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے اور دیگر صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے گئے ان میں مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :