پاکستان میدیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منفی بیان بازی سے پرہیز کریں ‘ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کی بھر پور مذمت کرتے ہیں‘ڈاکٹر مصطفیٰ اعوان کی زیر صدارت اجلاس سے مقررین کا خطاب

منگل 7 اپریل 2015 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان میدیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منفی بیان بازی سے پرہیز کریں ۔ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے خلاف بے بنیاد پراپگنڈہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ڈاکٹر آفتاب نے پی ایم اے کی قیادت کے دوران ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے اور بہتری کیلئے ایک بھی نمایاں کام بھی نہیں کیا ۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سردار محمود نے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر مصطفیٰ اعوان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر زیاد افضل کیانی ،جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر نعمان بٹ ،ڈاکٹر منظور علی خان ،ڈاکٹر سعید اعوان ،ڈاکٹر معروف خان ،ڈاکٹر مریم زبیر ،ڈاکٹر ذاکر نقوی ،ڈاکٹر عظیم، ڈاکٹر حمید سلہریا ،داکٹر سردار ظفر ،ڈاکٹر سردار شبیر احمد خان ،ڈاکٹر اخلاق برلاس ،ڈاکٹر روبینہ سلیمان ،ڈاکٹر سیماب طفر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا ہ ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں سردار محمود کان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر آفتاب میر کے جھوٹ پر مبنی بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آزادکشمیر کی تاریخ میں ڈاکٹروں کی ترقی کیلئے جو کردار موجودہ ڈی جی صحت عامہ نے ادا کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے والے اپنے گریبان مے جھانکیں آفتاب میر اپنی دور صدارت میں اگر مسائل کی جانب توجہ دیتے تو بہتر ہوتا ۔دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی اچھے برے میں فرق کی تمیز رکھتی ہے ۔باشعور کمیونٹی کو جھوٹ پر مبنی بیان بازی کر کے بیوقوف سمجھنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :