ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کیخلاف کام کر رہے ہیں ،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن

منگل 7 اپریل 2015 18:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع لورالائی کے ضلعی صدر حمید اللہ کدیزئی ، سینئر نائب صدر حا جی صو بیدار ،جنرل سیکر ٹری ہما یو ں لونی ،عبید اللہ حمزہ زئی ،برات خٹک،آفیس سیکرٹری عبدالمنان غلزئی،محمد طا رق غلزئی ،جوائنٹ سیکرٹری ملک رحیم کدیزئی،پریس سیکرٹری جمعہ خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی کے نا روا رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ جب سے مو جودہ (DHO) نے چارج سنبھالا ہے محکمہ صحت لورالائی سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتا لوں کے مسائل کم ہو نے کے بجائے بڑھ گئے ہیں ۔

خاص طو ر پر پیرا میڈیکس فیڈریشن کا کو ئی جا ئزمسائل حل نہیں ہو رہے ہیں پو لیوں کے ورکرز کے حقوق نہیں دیئے جاتے حقوق مانگنے پر ڈیو ٹی سے فارغ کر دیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے با لا حکام کو یاد دلا تے ہو ئے کہا کہ انکے نا اہلی کے ثبوت یہ ہیں کہ وہ بارہا معطل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کیشئر کے بجائے تمام اختیارات کلاس فور کے ایک ملازم کو دئے گئے ہے جو کہ غیر قانونی ہے محکمہ صحت مو جو دہ ڈی ایچ او کے گا وی پرا جیکٹ اور ای پی آئی کے بجٹ میں خرد برد کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا لورالائی اور اس کے قریبی علاقوں میں خسرہ اور دیگر مہلک بیماریوں میں اضا فہ بھی کرپشن کا منہ بو لتا ثبوت ہے انہوں نے محکمہ صحت کے صو بائی وزیر چیف سیکرٹری وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطا لبہ کیا کہ مو جو دہ ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ لورالائی کو ان کی نا اہلی کی بنیاد پر ٹرانسفر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :