ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں 13اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے اجلاس

منگل 7 اپریل 2015 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں 13اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او(ہیلتھ) ڈاکٹر ذوالفقار،ای ڈی او (ایجوکیشن) پرویز اختر،اے ڈی سی(جی) اسفند یار بلوچ،ڈی ایم او اختر حسین بخاری، ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ شہر میں پولیو مہم13اپریل سے شروع ہو کر 15اپریل تک جاری رہے گی اور16،17اپریل 2دن بطورکیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم میں 15لاکھ 70ہزار31پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 4ہزار1سو40 پولیو ٹیمیں مہم میں حصّہ لیں گی۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ٹاؤن لیول پر پولیو ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز ان کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :