Live Updates

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے باوجود عمران خان کا رویہ نہیں بدلہ،عمران خان جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کی تذلیل خان صاحب کی دماغی حالت کی عکاس ہے، قوم ان کے بے بنیاد الزامات سے تنگ آ چکی،اسمبلی کو جعلی کہہ کر اب اس میں خطاب تھوک چاٹنے کے مترادف ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کے بیان پرردعمل

بدھ 8 اپریل 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے باوجود عمران خان کا رویہ نہیں بدلہ،عمران خان جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کی تذلیل خان صاحب کی دماغی حالت کی عکاس ہے، قوم ان کے بے بنیاد الزامات سے تنگ آ چکی،اسمبلی کو جعلی کہہ کر اب اس میں خطاب تھوک چاٹنے کے مترادف ہے۔

بدھ کو عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ غیر جمہوری طرز سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، پارلیمنٹ کی تذلیل خان صاحب کی دماغی حالت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے بے بنیاد الزامات سے تنگ آ چکی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے معاہدے میں اس معاملے پر بات نہ کرنے کا عہد کیا تھا، ابھی معاہدے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور عمران خان نے اس کی خلاف ورزی بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی بھرمار ہے، عمران خان الزامات کی سیاست سے باہر نہیں آ رہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ مان لیا لیکن اس کے باوجود عمران خان کا رویہ نہیں بدلہ ، عمران خان جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات