لہسن دماغی صلاحیت کے لیے انتہائی موٴثر ہے،تحقیق

بدھ 8 اپریل 2015 14:33

لہسن دماغی صلاحیت کے لیے انتہائی موٴثر ہے،تحقیق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) دنیا بھر میں لہسن کا استعمال عام ہے اورایک نئی تحقیق ثابت ہوا ہے کہ لہسن دماغی خلیات کو عمررسیدگی اوردیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے ماہر پروفیسرکا کہنا ہے کہ بعض لوگ لہسن کو سپرفوڈ قراردیتے ہیں کیونکہ سلفر کی وجہ سے یہ اینٹی آکسیڈنٹس اورجلن (انفلیمیشن) سے بہترین علاج کرتا ہے جب کہ لہسن کے مزید فوائد دریافت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں موجود کاربو ہائیڈریٹس عمررسیدگی، سگریٹ نوشی، دماغی چوٹ اور شراب نوشی سے خلیات کو ناصرف متاثرہونے سے روکتے ہیں بلکہ انہیں درست بھی کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مائیکروگلیا خلیات، دماغ اورحرام مغز (اسپائنل کورڈ) کی پہلی حفاظتی لائن ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے لڑتے ہیں جب کہ خصوصاً چوٹ کے بعد جلن کو کم کرتے ہیں اور لہسن انہی خلیات کو منظم اور برقراررکھتے ہیں۔