ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں ضلعی زکوة آفیسر کی زیر قیادت ایک واک نکالی گئی

بدھ 8 اپریل 2015 17:26

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں ضلعی زکوة آفیسر کی زیر قیادت ایک واک نکالی گئی ،واک ضلعی دفتر عشر و زکوة سے شروع ہوکر شہباز چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،جبکہ بعد ازاں ضلعی دفتر میں ڈینگی سے آگہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار منعقد ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سنگ ڈینگی مکاؤ مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعادہ کیا ،اور کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے گھر گھر جاکر لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا ،اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔