حکومت صوبے میں صحت،تعلیم اور بلدیات سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،شکیل خان

بدھ 8 اپریل 2015 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی شکیل خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی بہبود کے لئے ایک جامع پلان پر عمل پیرا ہے۔یہ بات انہوں نے مالاکنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبے میں صحت،تعلیم اور بلدیات سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جس کے تحت عوامی مسائل پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام سابقہ حکومتوں کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مایوسی کاشکار رہے ہیں مگر اب پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ایجنڈے کے مطابق صوبے میں کرپشن اور کمیشن کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور انکو درپیش مسائل کوفوری طور پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شکیل خان نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کروائی ہے اور حقیقی معنوں میں عوامی محرومیوں کے ازالے اور تعمیر و ترقی کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :