طالبان کی طرف سے رہا کی جانے والی دو کوریائی خواتین کابل میں طبی معائنے کے بعد جلد اپنے وطن روانہ ہو جائیں گی

منگل 14 اگست 2007 17:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2007ء) طالبان کی طرف سے رہا کی جانے والی دو کوریائی خواتین کابل میں طبی معائنے کے بعد جلد اپنے وطن روانہ ہو جائیں گی۔ یہ بات کابل میں کوریا کے سفارتخانے کے ترجمان نے منگل کے روز بتائی۔ ترجمان کے مطابق طالبان کی طرف سے رہا کی جانے والی خواتین مکمل صحت یاب ہیں اور انہیں کابل میں طبی معائنے کے بعد جلد وطن روانہ کر دیا جائے گا تاہم ان کے فلائٹ شیڈول کا تعین ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے طالبان کی طرف سے یہ بتایا گیا تھا کہ رہا کی جانے والی خواتین سخت بیمار ہیں لیکن افغان اور کورین حکام میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رہائی پانے والی خواتین مکمل صحت یاب ہیں وہ خود چل کر ریڈ کراس کی گاڑی میں سوار ہوئیں۔ ادھر طالبان نے کہا ہے کہ کوریائی خواتین کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا ہے تاکہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں مزید 19 مغوی باشندوں کو رہا کیا جا سکے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو مغوی باشندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ اغواء کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے 230 کوریائی باشندوں کو کابل سے اغواء کر لیا گیا تھا اور ان میں سے دو کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :