پرویز رشید کو دھوپ کے چشمے کے باعث سچ دیکھائی نہیں دے رہا، شیریں مزاری کا رد عمل

بدھ 8 اپریل 2015 22:37

پرویز رشید کو دھوپ کے چشمے کے باعث سچ دیکھائی نہیں دے رہا، شیریں مزاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو دھوپ کے چشمے کے باعث سچ دیکھائی نہیں دے رہا، کراچی میں امن ہے تو (ن) لیگ نے ضمنی انتخاب میں حصہ کیوں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پروفیسر رشید کالے چشمے اتاریں تو انہیں کراچی کی صورتحال نظر آئے، ان کا بیان فہم و فراست سے آری ہے، اگر کراچی میں امن ہے تو پھر (ن) لیگ نے کراچی سے ضمنی انتخاب میں حصہ کیوں نہیں لیا اور اب وہاں پر انتخابی عمل میں دہشت کیوں پھیلائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :