ٹنڈو جام کے نواحی گاؤں قطب علی شاہ کے رہائشیوں کا ا حتجا ج

جمعرات 9 اپریل 2015 13:18

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ٹنڈو جام کے نواحی گاؤں قطب علی شاہ کے رہائشیوں سید دادن شاہ، سید خادم شاہ نے ٹنڈو جام میں صحافیوں کو گاؤں میں ہونے والی زیادتیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنڈو غلام کے رہائشی ہمارے عزیز نواز علی شاہ، ثابت علی شاہ، خادم علی شاہ، محب علی شاہ، غلام حسین شاہ اور جہان علی ساہ کی زمین ہماری زمینوں کے ساتھ ہے۔

ہماری مرضی کے خلاف غیر مقامی غیر علاقوں کے افراد کو فروکت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمین تھیم نہیں کی گئی ہے مگر ہمارے منع کرنے کے باوجود محکمہ ریونیو کے ملازمین سے سازباز کرکے زمین دوسرے ضلع کے ایک بااثر افراد کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں پرائمری اسکول، گاؤں کا راستہ، داخلی راستہ، واٹر کورس بھی مشترکہ زمین پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ڈر ہے کہ یہ زمین خرید کرنے کے بعد ہمارے گاؤں میں موجود پرائمری اسکول راستہ پر قبضہ ہوسکتا ہے اور واٹر کورس گرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے اور ہائی کورٹ نے زمین کی فروخت پر آرڈر جاری کئے ہیں اس کے باوجود مذکورہ افراد اثر ورسوخ کے ذریعے زمین فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم تعلقہ حیدرآباد دیہی کے محکمہ ریونیو کے افسران اور سب رجسٹرار آفس کے عملداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیرقانونی عمل کو روکا جائے۔