ڈاکٹرمشتاق کی بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج ‘ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام اور طبی سہولیات ومراعات کی فراہمی میں بڑا کردار رہاہے

آزادکشمیرکے سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر طارق حسین اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرسردارمحمود خان کا الوداعی تقریب سے خطاب

جمعرات 9 اپریل 2015 16:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) آزادکشمیرکے سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر طارق حسین اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرسردارمحمود خان نے کہاہے کہ ڈاکٹرمشتاق احمدچوہدری کی محترمہ بے نظیربھٹو شہید میڈیکل کالج ، ٹیچنگ ہسپتال کے قیام اور لوگوں کو طبی سہولیات ومراعات کی فراہمی میں بڑاکرداررہاہے۔ انھوں نے محکمہ ہیلتھ میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جوبے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وہ یہاں ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میرپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمشتاق احمدچوہدری کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمدچوہدری، ڈاکٹرمحمدحنیف چوہدری، ڈاکٹرمرتضیٰ بخاری، ڈاکٹرسردارحلیم خان، ڈاکٹر زاہدہ قاسم، ڈاکٹرایوب قریشی کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب میں ڈائریکٹرہیلتھ سروسز سی ڈی سی ڈاکٹر بشیرچوہدری، محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید، نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعابد حسین شاہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبرڈاکٹرمحمداقبال، ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر طارق محمود، ڈی ایچ کیوکوٹلی کے ایم ایس ڈاکٹرجہانگیر کے علاوہ آزادکشمیرمحکمہ ہیلتھ سروسز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز ، ایڈمن کیڈرز،ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرصاحبان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے جو آفیسر اپنے محکمہ میں کارہائے نمایاں چھوڑ جاتے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ محکمہ یاد رکھتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرمشتاق احمدچوہدری نے محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج ، ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے لیے سخت محنت کی ان کو میڈیکل کالج کے بانیوں میں شمارکیاجا ئے توبے جانہیں ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ ان کی دوران سروس ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کی کارکردگی مثالی رہی ہے جس کے باعث میرپور، بھمبر، کوٹلی اور جہلم دینہ سے ڈی ایچ کیوہسپتال میںآ نے والے مریضوں کو بہترعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔انھوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپناشعاربنائے رکھا۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی بے پناہ خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :