ٹانک،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کے مختلف مراکز صحت پر چھاپے، غیرحاضراہلکاروں کومعطل اور تنخواہ بند کرنے کاحکم

جمعرات 9 اپریل 2015 16:54

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک کا مختلف مراکز صحت پر چھاپے کئی اہلکار ڈیوٹیوں سے غیر حاضر غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کر کے ان کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے گزشتہ روز ٹانک کے بیسک ہیلتھ سنٹرکوٹ موسی اور فاروق آباد میں اچانک چھاپہ مارا جہاں پر اکثر اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے جس پر ڈی ایچ او نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر غیر حاضر عملہ کو معطل کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بند کر کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ڈی ایچ او نے بیسک ہیلتھ سنٹر ڈبرہ میں صحت کے اتحاد پروگرام کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف اور ڈاکٹر کی موجودگی پر اور ان کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہرجاوید آرائیں کا کہنا تھا کہ غیر حاضری کوکو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔