جہلم،، انتظامیہ عوام کو صحت کی سہولیات میں مدد فراہمی کیلئے تیار ہے،ذوالفقار گھمن

ی سی او جہلمنے جا معہ علوم اثریہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 19:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کے ضمن میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے جا معہ علوم اثریہ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ علوم اثریہ کی انتظامیہ نے ڈی سی اوذوالفقاراحمد گھمن کو فری آئی کیمپ میں کئے جانے والے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ جامعہ اثریہ گذشتہ 14 سال سے جہلم کے رہائشیوں کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کر ہی ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا بلا معاوضہ معائنہ کرتے ہیں ادویات مہیا کرتے ہیں اور بلا معاوضہ آپریشن بھی کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کا عوام کو فراہم کی گئی سہولیات انسان دوستی کاثبوت ہے جس کے لئے ہمارے ضمن میں کوئی کام ہوا تو ہم اس میں بھر پور معاونت کریں گے جبکہ فری آئی کیمپ لگا کر عوام کو ریلیف دینا قابل ستائش اقدام ہے جبکہ تمام معززین شہر اور مخیر حضرات کو اس طرح کے نیک کام کر کے عوام کی خدمت کرنی چاہئے