امریکہ کا شمالی قطب میں جنگی مشقوں کے دوران روسی لڑاکا طیاروں کا امریکی سرحدوں تک پہنچنے کا الزام

بدھ 15 اگست 2007 15:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2007ء) امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے الزام لگایا کہ روسی لڑاکا طیارے شمالی قطب میں جاری جنگی مشقوں کے دوران امریکی سرحدوں تک پہنچ گئے ہیں۔ امریکی فضائیہ روسی افواج کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل جنی رینورٹ نے کہا ہے کہ امریکہ روسی افواج کی جاری مشقوں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی قطب میں جاری روسی افواج کے بمبار طیارے امریکہ کی فضائی حدود کے قریب اپنی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی کمانڈر کا بیان اس وقت آیا ہے جب ماسکو کی طرف سے اعلان ہوا تھا کہ شمالی قطب میں جاری مشقوں میں لڑاکا طیارے کی امریکی ملٹری ایئربیس سے سو کلومیٹر دور پروازیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :