Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پرویز رشید دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 19:09

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو شعبدہ بازی سے اجتناب کرنا چاہیئے، جوڈیشل کمیشن بننے کے باعث پرویز رشید دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاد دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو فراہم کرے گی، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لہذا پرویز رشید جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے فیصلے کا انتظار کریں۔شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کتنے دلیر ہیں یہ سب کو معلوم ہے، اگر وہ اتنے ہی دلیر ہوتے تو این اے 246 میں اپنا امیدوار کھڑا کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات