پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن17اپریل کومنایا جائے گا

ہفتہ 11 اپریل 2015 13:30

اسلام آباد، جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض خون سے متعلقہ بیماری ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن17اپریل کومنایا جائے گاورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر مقصود احمد نے بتایا ہے کہ ہیمو فیلیا خون کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون جمانے والے فیکٹرز کی کمی واقع ہو جاتی ہے اس مرض میں مبتلا مریض کو چوٹ لگنے سے یا معمولی زخم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور جاری رہتا ہے اس مرض میں17برس سے 20برس تک کی عمر کے نوجوان مبتلا ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دے کرمریضوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :