جعلی ادویات،جعلی ڈاکٹرز، جعلی میڈیکل سٹور کا کاروبار کر نیوالے اپنا قبلہ درست کریں ،شہرام خان ترکئی

ہفتہ 11 اپریل 2015 16:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) سینئر صوبائی برائے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا جعلی ادویات،جعلی ڈاکٹرز، جعلی میڈیکل سٹور کا کاروبار کر نے والے اپنا قبلہ درست کریں خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف حکومت سخت اقدامات کر ئے گی۔

(جاری ہے)

انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام سے محکمہ صحت میں بہتری آئے گی اور اس قیام سے کو ئی چیز چھپ نہیں سکے گی سب کی کارکردگی مانیٹر کی جا ئیں گی ہم کسی کے خلاف نہیں اداروں کی بہتری کے لیے آئے ہیں اس کے لیے کسی کے اجتجاج سے فرق نہیں پڑتا جو کام کر نے والے ہیں وہ یقینی طور پر ایسے اقدامات سے خوش ہو ں گے ان کا کہنا تھا انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے تمام افراد میرٹ پر لیے گے ہیں مجھے یقین ہیں کہ یہ بھی سو فیصد میرٹ پر کام کر یں گے اور جو پڑے لکھے لوگ ہیں وہ خیبر پختونخواہ کے ادارے بہتر کر نے میں اپنا کردار ادا کریں ان کا کہنا تھا افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ افراد محکمہ صحت میں تبدیلیو ں کو پسند نہیں کر رہے ہم نے غریب عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہیں اس کے لیے چند افراد کو خوش نہیں کر سکتے موجودہ حکو مت کام چور کو پرداشت نہیں کر ئے گی ان کا کہنا تھا وہ زمانہ گیا جب لوگ کام کہیں اور کر تے تھے مگر تنخواہ حکومت کے خزانے سے لیتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا جو بہتر کام کر ئے گا حکومت اسے عزت دے گی اور جو کام نہیں کرئے کا معذرت کے ساتھ میں تو اس کی عزت نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :