ریشہ کے مرض کے عالمی دن پر محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے مختلف تقاریر کا اہتمام

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) ریشہ کے مرض کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو اس مرض میں مبتلا مریضوں کے اعلان کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولتیں موجود ہیں تاہم جنرل ہسپتال لاہور میں بھی اس مرض میں مبتلا مریضوں کے اعلاج کیلئے وارڈ قائم کی جائینگی۔

اس حوالے سے میو ہسپتال ‘سرگنگارام ہسپتال ‘ جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں سیمینارز ‘ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے ریشہ کے مرض کا سبب بننے والے محرکات سمیت علاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :