انسداد ڈینگی مہم میں این جی اوز کا کردارنہایت اہمیت کا حامل ہے ‘ڈی جی سوشل ویلفیئر

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر یثر ب ہنجرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کا کردار نہ صرف ملکی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے بلکہ ڈینگی میں بھی ان کاکام قابل ستائش ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب اس موذی مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ۔یہ بات انہوں نے یہاں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی- سیمینار کا اہتمام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وی آئی پی فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سوشل ویلفیئر نے این جی اوز پر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے گھر گھر جائیں اور خواتین کو گھر کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دیں- انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے - انہوں نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ صوبہ بھر کے دارالامانوں ، صنعت زاروں اور دفاتر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تا کہ ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو - انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ لاروا پایا گیا تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی -سیمنار میں ممبران صوبائی اسمبلی وحید گُل، سلمہ بٹ، فرزانہ بٹ، اور چوہدری عبدلشکور مشیر وزیر اعلی پنجاب کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فیض نعیم،وی آئی پی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :