محکمہ صحت پنجاب اور ایران کے ماہرین کے درمیان وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تکنیکی تعاون شروع کرنے پر اتفاق

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پنجاب کا محکمہ صحت اور برادر اسلامی ملک ایران کا ادارہ پاسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایران کے شعبہ وبائی امراض اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے تکنیکی تعاون کریں گے اور دونوں ممالک کے ماہرین ایک دوسرے کی ریسرچ اور تجربہ سے استفادہ کریں گے ۔اس بات کا اعلان مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف پاسٹر ایران کے پروفیسر واحدبنی اسدی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، چیف اینٹامولوجسٹ پروفیسر وسیم اکرم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر اسلام ظفر بھی موجود تھے- خواجہ سلمان رفیق نے ایرانی تحقیقی ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے سلسلہ میں ایران اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان تکنیکی تعاون بہت خوش آئند ہے جس سے پاکستان اور ایران کے عوام کو فائدہ پہنچے گا - انہوں نے اس سلسلہ میں 13 اپریل کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ایک اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس میں IPH کے ڈین پروفیسر معاذ احمد، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین اور چیف بیکٹریالوجسٹ پروفیسر ذرفشاں طاہر شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :