کراچی سرکلر ٹرین کی بحالی غریب اور متوسط طبقے کیلئے تحفہ ہوگی ، عثمان معظم
ہفتہ 11 اپریل 2015 19:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) امیدوار ضمنی الیکشن حلقہ NA-246اور جنرل سیکریٹری پاسبانِ پاکستان عثمان معظم نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ٹرین کی بحالی کراچی کے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے تحفہ ہوگی۔پاسبان مرکزی الیکشن کیمپ کریم آباد میں علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان معظم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سرکلر ریلوے نظام کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو تباہ کرکے کراچی کے شہریوں کا معاشی قتل عام کیا ہے ۔ کراچی کے مزدور طبقے کو فوری طور پر سستی ، باسہولت اور باعزت ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے صنعتی حب کی اقتصادی ترقی کے عمل کو دوبارہ جاری کیا جاسکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے سرکلر ریلوے کا نظام ختم کرکے کراچی اور اس کے شہریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے، ایک سازش کے تحت ریلوے کی زمینوں پر لینڈ مافیا کو قابض ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلئے کراچی سرکلر ریلوے کو تباہ کرکے بند کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔کراچی سرکلر ریلوے نظام کو بحال کرنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کے پیچیدہ تجربے یا نظام کی حاجت نہیں ہے یہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ایک عام سرکولر کے ذریعے بحال ہو کر دوبارہ فعال ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی صرف کراچی ہی نہیں ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتالوں کے موقع پر بھی سرکلر ریلوے شہر کی صنعتی اور تجارتی سر گرمیوں کو مکمل بند ہونے سے روکنے کا بھی موثر ذریعہ تھی۔ عثمان معظم نے مزید کہا کہ اگر حکمران کراچی کو یورپی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو کم از کم لاہور کے معیار کی ہی ٹرانسپورٹ فراہم کردیں ۔ حکمرانوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ شہریوں کو اس وقت ریپڈ بس سسٹم کی بجائے سرکلر ریلوے نظام کی زیادہ ضرورت ہے جسے بحال کرنا نسبتاََ زیادہ سستا اور آسان ہے ۔کراچی کی معیشت کو پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو تبدیل کرنے تک بہتر نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ سندھ کے دیہی اور شہری و ڈیرے حکمران نہیں چاہتے کہ صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری آئے کیونکہ شہریوں کی معاشی ترقی صوبے کی سماجی اور سیاسی اقدار کو تبدیل کرنے کا سبب بنے گی اور جس کی وجہ سے غنڈہ گردی ، دھونس اور دھاندلی کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ رائے عامہ کو متحرک کریں گے ۔ کراچی کے شہری ہر قیمت پر سرکلر ریلوے کی بحالی چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو ازسر نو مرتب کیا جائے ، شہر میں چلنے والی چھوٹی تنگ ویگنوں اور کوچز کا خاتمہ کرکے کشادہ اور بڑی بسیں چلائی جائیں اور ان کا کرایہ CNGکی کھپت کے مطابق مقرر کیا جائے اور طلباء و طالبات کو کرایوں میں ماضی کی طرح رعایت دی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.