محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں تقرریاں و تبادلے

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر محمد اسلم مینگل میڈیکل آفیسر (بی۔17) ڈی ایچ کیو ہسپتال لسبیلہ بمقام اوتھل، ڈاکٹر ظہوراحمد میڈیکل آفیسر (بی۔17) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ اور ڈاکٹر غلام فاروق میڈیکل آفیسر (بی۔17) جونیئر رجسٹرار آئی ڈیپارٹمنٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کا تبادلہ کرکے انہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں تعینات کیا گیا ہے۔

ایک اور اعلامیہ میں ڈاکٹر اقبال احمد لہڑی، پروفیسر (بی۔20) اورل سرجری سیکشن بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مرحوم کی سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور علامیے کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے (ریٹائرڈ) ڈاکٹر جمعہ خان کاکڑ پروفیسر (بی۔

20) بائیو کیمسٹری/مائیکرولوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کو دوسال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر پروفیسر (بی۔20) فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایک اور علامیے کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر چنگیز خان گچگی (ایچ ایم سی/بی۔19) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ژوب ڈویژن جبکہ ڈاکٹر عبدالرحمن چیف میڈیکل آفیسر (بی۔

19) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب جو کہ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سرسروسز ژوب ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھارہے تھے کو بحیثیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب اپنے فرائض جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بمقام چمن کے حکمنامے کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے 400گز کی حدود میں غیرمتعلقہ اشخاص کی آمدورفت اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حکمنامے کا اطلاق 6اپریل 2015ء سے امتحانات کے اختتام تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :