محکمہ صحت کے ملازم کے اعزاز میں ریٹائر ہونے پر الوداعی پارٹی کی گئی

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)محکمہ صحت کے ملازم کے اعزاز میں ریٹائر ہونے پر الوداعی پارٹی کی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازم عطر مغیری کے رٹائر ہونے پر ڈی ایچ او آفس میں اسٹاف کی جانب سے الواداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ،ڈاکٹر دیدارجمالی ،ڈاکٹر غلام محمد چنہ ،ایپکا کے مرکزی صدر دوست محمد بروہی ،صوبائی رہنما فتح محمد ابڑو ،ضلعی صدر میر سہراب برڑو ،نصر اللہ ڈومکی ،مراد سومرو ،آغا غلام مصطفی پٹھان ،ممتاز علی کناسرو ،ڈاکٹر واجد بھٹو ،محمد حیات جمالی ،محمد علی بہرانی ،پاندی ٹالانی ،قبول محمد اوڈھو ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوکری کے بعد رٹائر ہوناملازمت کا ایک حصہ ہے رٹائر ملازمین کے اعزاز میں بلا تفریق تقریب کا انعقاد اچھی روایت ہے جو محکمہ صحت کے ملازمین نے برقرار رکھی ہے اس تقریب کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔