کوئی بھی طاقت پاکستان اورسعود ی عرب کی دوستی ختم نہیں کراسکتی سعودی مشیر مذہبی امور عبدا لعزیز العمار
پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے حرمین شریفین پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے مفتی ابو ہریرہ محی الدین پاکستان میں کوئی بھی طبقہ حرمین شریفین اور سعودی عرب پر حملے کی دھمکیاں دینے والوں کے ساتھ نہیں سعودی وفد
ہفتہ 11 اپریل 2015 20:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کے مشیرمذہبی امورالشیخ عبدالعزیزالعمارنے کہاہے کہ کوئی بھی طاقت پاکستان اورسعود ی عرب کی دوستی ختم نہیں کراسکتی جبکہ مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے حرمین شریفین پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان ثالثی کی بجائے فریق کاکرداراداکرے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قراردادکاخیرمقدم کرتے ہیں مگرسعودی عرب کاتحفظ اورغیرمشروط تعاون وقت کاتقاضاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سعودی عرب سے آئے ہوئے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا سعودی وفدمیں سعودی عرب کے مشیرمذہبی امورالشیخ عبدالعزیزالعمار ،مکتبة الدعوہ پاکستان کے سربراہ الشیخ محمدالعسیری ودیگررہنماء بھی موجود تھے جبکہ مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین کی سربراہی میں مفتی محمدابوذرمحی الدین ،مفتی ابوبکرمحی الدین ،مفتی جمیل الرحمن فاروقی ودیگرنے ملاقات کی ملاقات میں باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں سعودی وفدنے یمن کے معاملے پرپاکستان کے تعاون پرشکریہ اداکیا اورکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب نے ہرمشکل دورمیں ایک دوسرے کاساتھ دیاہے پاکستان اور سعودی عرب نے کبھی بھی ایک دوسرے کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.