ڈیپ ڈینگی لاروا سرویلنس کو بالکل گراس روٹ لیول پر پھیلا دیا جائے ‘ کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل

آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں قبرستانوں ، کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس میں سو فیصد انسداد ڈینگی تدابیر اختیار کرکے صفائی کرائی جائے

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈینگی لاروا سرویلنس کو بالکل گراس روٹ لیول پر پھیلا دیا جائے اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں قبرستانوں ، کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس میں سو فیصد انسداد ڈینگی تدابیر اختیار کرکے صفائی کرائی جائے،اِن ڈور سرگرمیوں میں کوئی خلا یا کمی نہیں رہنی چاہیے۔

انہوں نے لاہور سے ملحقہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں انسداد ڈینگی لاروا سرگرمیوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی او کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کے ہمراہ انٹمالوجسٹس کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلع قصور اور ضلع شیخوپورہ کے مزید ڈاکٹرز کی تربیت کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینرز سے فیلڈ ٹیموں کے انچارجوں کی تربیت کی جائے تاکہ ٹیمیں پوری مہارت کے ساتھ سویپ سرویلنس کر سکیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ حالیہ غیر متوقع بارشوں کے باعث انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو پورے طریقے سے فعال رکھا جائے اور ڈینگی لاروا سرویلنس پر پوری توجہ مرکوز کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں اِن ڈور لاروا سرویلنس ناگزیر ہے اور لاروا سرویلنس ٹیموں کی رپورٹس کو بھی کاؤنٹر چیک کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار اس بات کی غماضی کرتے ہیں کہ جتنا زیادہ ڈینگی لاروا چیک ہوا اتنے ہی کم ڈینگی مریض سامنے آئے۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے انسداد ڈینگی اقدامات جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر وسیم اکرم انچارج پنجاب انسداد ڈینگی سیل، ڈی سی او قصور، ڈی سی او شیخوپورہ، ای ڈی او ہیلتھ قصور، شیخوپورہ، لاہور، ایڈیشنل کمشنر لاہور، اے سی فیروزوالا، شرقپور، چونیاں اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :