ہیلتھ فیسٹیول پر خرچ کئے گئے پیسوں سے اگرڈسپنسریاں کھول دی جاتی تو تھر میں صحت کے مسائل حل ہوجاتے،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر واٹربورڈ نے سرکاری لائن سے پانی کے غیرقانونی کنکشن لینے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھاپولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں 60سے زائد غیرقانونی کنکش منقطع کردیئے گئے 25ملین گیلن یومیہ پانی کی چوری کا خاتمہ کردیا گیا بلدیہ ،اورنگی اور نارتھ کراچی سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق پانی چوروں اور سرکاری لائن سے پانی کے غیر قانونی کنکشن لینے والوں کیخلاف صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ قطب الدین شیخ نے واٹربورڈ افسران کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ سرکاری لائن سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں او رجہاں کہیں بھی پانی چوری کیا جارہا ہے اس کا فوری خاتمہ کیا جائے ان احکامات پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سکندر زرداری کی زیر نگرانی ایگزیکٹیو انجینئر تابش رضا اور واٹربورڈ کے دیگر عملے نے جمعہ کوبھاری مشینری کے ذریعے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ ہاوٴس اور نارتھ ایسٹ پمپنگ ہاوٴس اولڈ کی 48انچ قطر کی لائن سے غیر قانونی طور پر لئے گئے 60سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کردیئے اس کارروائی کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے ویلڈنگ کے ذریعے لائن میں کئے گئے سوراخ بھی بند کردیئے ہیں واٹربورڈ کے اس اقدام سے یومیہ 25 ملین گیلن پانی کی چوری کا خاتمہ ہوگیا ہے بلدیہ اورنگی اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مثبت بہتری آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :