راجن پور اور حافظ آباد میں ٹریفک کے المناک حادثات  10افراد جاں بحق  متعدد زخمی

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ صدر  وزیر اعظم کا انسانی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت

اتوار 12 اپریل 2015 14:35

راجن پور /حافظ آباد/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) راجن پور اور حافظ آباد کے علاقوں میں ٹریفک کے دو المناک حادثات میں 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے صدر ممنون حسین  وزیر اعظم نواز شریف نے انسانی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے اطلاعات کے مطابق راجن پورکے علاقے روجھان میں انڈس ہائی وے پر ٹرک اور کراچی جانے والی کوچ میں تصادم ہوا جس کے باعث 6 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے ۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ادھر حافظ آباد کے علاقے ڈیرہ شاہ جمال کے قریب ٹرک اورویگن میں تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ افرادزخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو حافظ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں 3 خواجہ سرا ہیں واقعہ تیزرفتار ی کے باعث پیش آیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :