”صحت کا اتحاد “پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کل شروع ہوگی

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے کل 14,63,386بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 12 اپریل 2015 14:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) ”صحت کا اتحاد “پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم (کل) پیرسے شروع ہوگی ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے کل 14,63,386بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ خصوصی مہم صوبے کے چوبیس اضلاع کے اُن 230 منتخب یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جو پولیو وائرس کے حوالے سے ہائی رسک علاقے سمجھے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کے لئے 4240موبائل اور 395فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے 141 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں ۔ ان منتخب یونین کونسلوں میں ضلع ایبٹ آباد کے 7 ، بنوں کے13، بٹگرام کے2، چارسدہ کے19، ڈی آئی خان کے17 ، لوئر دیر کے2، اپر دیر کے5 ، ہنگو کے5 ، ہری پور کے7، کرک کے3، کوہاٹ کے4، کوہستان کے2، ملاکنڈ کے2، مانسہرہ کے4 ، مردان کے44، نوشہرہ کے9،پشاور کے51، شانگلہ کے5، ٹانک کے16، جبکہ ضلع توغر کے13 یونین کونسلز شامل ہیں ۔ مہم کے لیے پولیو ویکسین وغیرہ اضلاع کو پہنچادئیے گئے ہیں  پو لیو ٹیموں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بھی فرتاہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :