راولپنڈی میں انسدادپولیو مہم (کل) سے شروع ہوگی

انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے مجموعی طورپر 8لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 12 اپریل 2015 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) راولپنڈی میں انسدادپولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو گی ،انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے مجموعی طورپر 8لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد رندھاوا کے مطابق پولیو مہم کے دوران 795796بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے 656 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے 111 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ دوسرے شہروں اور علاقوں سے آنے والے مسافروں کے ساتھ آنے والے بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گے تاکہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :