چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب

گھروں کی بجائے ہوٹلوں کے کھانے امراض کا سبب بنتے ہیں ،طبی ماہرین

اتوار 12 اپریل 2015 15:55

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء)امراض قلب سے بچاؤ کیلئے کولیسٹرول کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے ،چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،گھروں کی بجائے ہوٹلوں کے کھانے امراض کا سبب بنتے ہیں طبی ماہرین کے رائے کے مطابق کولیسٹرول ایک مومی اور چکنا مادہ ہے جو جسم کے تمام خلیات میں پایا جاتا ہے جسم کو خوراک ہضم کرنے ہارمونز اور وٹامن ڈی بنانے کیلئے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے کولیسٹرول کی زیادتی کے وجہ سے شریانوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو امراض قلب کے لاحق ہونے کا باعث بن سکتا ہے ماہرین کے مطابق چکنائی سے بھر پور خوراک کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کے اضافے کا سبب بنتا ہے جب کہ عمر میں اضافے کے ساتھ بھی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے ماہرین کے مطابق بیس سال سے زائد عمر کے مرد خواتین کو اپنا کولیسٹرول لیول باقاعدگی سے چیک کرنا چاہیے جن افراد میں کولیسٹرول نارمل ہوا نہیں اس سلسلے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ کولیسٹرول کی زیادتی سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوسکتی ہے جس سے امراض قلب لاحق ہو سکتا ہے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا کھانی چاہیے تمباکو نوشی سے پرھیز کرنا چاہیے اور ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کرنا چاہیے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد ریشہ دار غذا کا استعمال کریں میٹھی چیزوں کی بجائے پھلوں اور تازہ سبزیوں کو اپنی خوراک بنائیں ہفتے میں کم از کم ایک دن مچھلی کھائیں ،گھی مکھن یا اور مارجرین کی بجائے کنولہ یا زیتون کا استعمال کریں۔