بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین کو فلاح وبہبود کے تحت دی جانے والی امداد بند کر دی جائیگی ‘ حکومت کا انتباہ

منصوبے پر آئندہ سال 2016 کے اوائل سے عمل درآمد ہونا ہے ‘ رپورٹ

پیر 13 اپریل 2015 12:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسے والدین کیلئے فلاح و بہبود کے تحت دی جانے والی رقم کو بند کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو اپنے بچوں کو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ویکسین نہیں تو پیسہ نہیں پالیسی کی وجہ سے والدین کو ہر سال فی بچہ 11 ہزار ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ کے بعض حصوں سمیت بعض مغربی ممالک میں ویکسن مخالف تحریک مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہاں بچوں کی بعض قابل انسداد بیماریاں جیسے خسرہ وغیرہ نے پھر سے سر ابھارنا شروع کر دیا ۔آسٹریلیا میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 10 فیصد بچوں کو ایسی بیماریوں سے حفاظت کے ٹیکے نہیں لگے ۔اطلاعات کے مطابق منصوبے پر آئندہ سال 2016 کے اوائل سے عمل درآمد ہونا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ اس حکومت کی ویکسین نہیں تو پیسہ نہیں کی پالیسی ہے۔ عوامی صحت کے تحت کیا جانے والا یہ ایک انتہائی اہم اعلان ہے۔انھوں نے کہا کہ اپنے بچوں اور خاندان کو جہاں تک ممکن ہو محفوظ رکھنے کیلئے یہ انتہائی اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :