شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (پمز) کے وائس چانسلر کا نجی مصروفیات میں وقت گزارنے کا انکشاف

پیر 13 اپریل 2015 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (پمز) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ہفتے میں صرف چار دن پمز میں اور باقی تین دن ذاتی ادویاتی فیکٹری اور نجی مصروفیات لاہور میں وقت گزارنے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق وی سی پمز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کاچار دن پمزمیں اور تین دن لاہور میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں لاہور میں بیوی کے نام دو ائیوں کی فیکٹری کے علاوہ اپنے ذاتی کلینک کو تین دن توجہ دیتے ہیں اور پمز ہسپتال کی ذمہ داریاں تین دن کیلےء نگران وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الزمان کے سپرد کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کے کئی اہم معاملات پس پشت چلے جا تے ہیں ،واضع رہے کہ ڈاکٹر شاہد نواز پر فائرنگ کے واقعے کے وقت بھی پروفیسر جاوید اکرم لاہور میں تشریف فرما تھے اور واقعے کے بعد رات کو ۱یک بجے پریس کانفرنس کی .

متعلقہ عنوان :