لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 13 اپریل 2015 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،پولیو مہم 15اپریل تک جاری رہے گی۔تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے 4ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کمر عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 15لاکھ 17ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے تمام ٹانز کے ٹی ایم اوز تین روزہ پولیو مہم کی نگرانی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :